ہم ریاست کے ساتھ رہے،ریاست ہمارے لیے سوتیلی مان بن کر رہ گئی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم ریاست کے ساتھ رہے، ریاست ہمارے لیے سوتیلی مان بن کر رہ گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اب جلسہ نہیں ہوگا، لائحہ عمل دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا منیڈیٹ چوری ہوا، ہمارے رہنماؤں کو نا اہل قرار دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آج تین سال کے بعد شہباز شریف اسپیڈ ناکام ہوگئی اور کہا جا رہا ہے کہ سسٹم ناکام ہوگیا۔



