اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے 14، 15 اور 16 اکتوبر 2026 کو تین روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اساتذہ کی جانب سے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے سروس اسٹرکچر، ترقیوں، تنخواہوں اور دیگر مطالبات کے حل کے لیے ایک کمیپ قائم کیا ہے

اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل طویل عرصے سے حل طلب ہیں، جن کے باعث اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم ان کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے فوری اقدامات کریں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کے پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی سمیت مختلف کیڈرز کے اساتذہ کے لیے سروس اسٹرکچر کی منظوری، ترقیوں کے معاملات حل کرنے، ڈی پی سی کے انعقاد، سنیارٹی اور ملازمت سے متعلق مسائل دور کرنے، حاضری کے نظام میں درپیش مشکلات ختم کرنے اور اساتذہ کی ترقیوں کے عمل کو مؤثر بنانے جیسے مطالبات شامل ہیں۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسائل کو نظرانداز کرنے کے بجائے فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ 14 سے 16 اکتوبر تک علامتی بھوک ہڑتال کے ذریعے اپنے مطالبات حکام تک پہنچائے جائیں گے۔

اساتذہ نے حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اساتذہ کے مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مزید خبریں

Back to top button