بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد،وفاقی آئینی عدالت کافیصلہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، جس میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے، جبکہ سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے دوران سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتوں نے خواتین کے مقدمات میں ہمیشہ نرم رویہ اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کا طرزِ عمل گزشتہ 13 ماہ کے دوران قابلِ اعتراض رہا اور ادارے کی جانب سے متعدد سماعتوں پر التوا بھی لیا گیا۔وکیل نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی اور سزا کے بعد ان کی ضمانت کا قانونی جواز موجود ہے۔ ان کے مطابق مقدمے میں زیادہ توجہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر رہی۔چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس مرحلے پر مقدمے کے میرٹ پر جانے کے بجائے عدالت کے سامنے موجود سزا معطلی کی درخواست کو دیکھا جائے۔ جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ مرکزی اپیل کتنی مرتبہ سماعت کے لیے مقرر ہوئی۔

سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے سلمان صفدر کو تحریری دلائل کے نکات جمع کرانے کی ہدایت کی اور بعدازاں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔

مزید خبریں

Back to top button