سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ3ہزار روپے سستا ہوکر4لاکھ37ہزار836روپے کاہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہوگئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 172 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 360 روپے کی ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر پر آگئی ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button