پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 65 ہزار 417 پوائنٹس پر بند

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، تاہم اختتام پر خریداروں کا رجحان غالب رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 347 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 64 ہزار 776 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تازہ کاروباری سیشن میں ہونے والے اضافے سے گزشتہ روز کی مندی کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔



