فارم47کی حکومت!پہلے کون جائے گا،وزیر اعظم یاصدر؟
اتحادیوں کے درمیان بیانیے کی جنگ، "الٹی گنتی" کے بیان پر نئی بحث

لاہور(خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)حکمران اتحاد میں پہلی بار ایک دوسرے کا بوریا بستر گول کرنے کی کھلی جنگ چھڑ چکی ہے! امداد سومرو کے مطابق بلاول بھٹو کے "الٹی گنتی شروع” ہونے کے دعوے پر رانا ثناء اللہ نے پلٹ وار کرتے ہوئے سوال اٹھا دیا ہے کہ پہلے یہ دیکھیں کہ الٹی گنتی وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوئی ہے یا ایوانِ صدر میں؟
بلاول بھٹو کی جانب سے ن لیگ کو "فارم 47 کی حکومت” کا طعنہ دینے پر سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ اب پی ٹی آئی نے بھی میدان میں آتے ہوئے شہباز شریف سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور فارم 47 کی حکومت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دیکھیے اس شدید سیاسی محاذ آرائی کی سنسنی خیز تفصیلات امداد سومرو کے اس وی لاگ میں




