پی این فلیٹ کلب اسکواش اوپن 2026 کا ٹائٹل مصر کے سلمان خلیل کے نام

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مصر کے عالمی نمبر 56 سلمان خلیل نے پی این فلیٹ کلب اسکواش اوپن 2026 جیت لی۔

پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر منعقدہ فائنل میں پاکستان کے ان سیڈڈ کھلاڑی اور سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال کو فائنل میں 0ـ3 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

42 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں عالمی نمبر 57 سلمان خلیل نے 12-14، 3-11، 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔

مہمان خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل فیصل امین نے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر سابق 1 جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز اور سابق عالمی امیر ر اسکواش چیمپئن مقصود احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button