پاکستان کا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کوجیت کیلئے216 رنز کا ہدف

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔

معاذ صداقت نے51 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور7 چھکے شامل تھے۔کپتان صاحبزادہ فرحان نے 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے44 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ  فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، آل راؤنڈر رضا اللہ کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔ سری لنکن ٹیم تین تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اُتری۔

 تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستانی ٹیم سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلےگی۔

مزید خبریں

Back to top button