ایمرجنسی اور گورنر راج سیاسی کشیدگی بڑھائے گا، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے خبردار کیا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج سیاسی کشیدگی میں اضافے اور جمہوری عمل کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
ایچ آر سی پی نے وفاق اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بامقصد سیاسی بات چیت کا دوبارہ آغاز کریں اور یقینی بنائیں کہ کسی بھی بہانے شہریوں کے بنیادی حقوق معطل نہ کیے جائیں۔



