شاہ رخ خان نے جیل سے رہائی میں نانا پاٹیکر کے کردار کا انکشاف کردیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے، جس میں انہوں نے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ میری رہائی میں نانا پاٹیکر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
شاہ رخ خان نے تہلکہ کے پروگرام ’تھنک 2012‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نانا پاٹیکر نے مجھے بالآخر جیل سے نکلنے میں مدد دی اور وہ نہایت اچھے انسان ہیں۔
شاہ رخ خان کے مطابق ہفتے کے اختتام پر شام کے وقت عدالت میں ضمانت کی کارروائی ہوتی تھی اور نانا پاٹیکر نے اس معاملے میں میری مدد کی۔
دوسری جانب نانا پاٹیکر نے 2024ء میں دی لالّن ٹاپ کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا تھا کہ میں آج بھی ان سے بہت محبت سے ملتا ہوں۔
نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ لوگ بھول جاتے ہیں، لیکن شاہ رخ خان مجھے نہیں بھولے۔



