حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ کے بعد دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملہ

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا ہے۔

ترجمان سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق اتوار کو حوثیوں نے دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا، دمام ایئرپورٹ پر حملے میں نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ایئرپورٹ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حوثیوں کے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور دو بنگلا دیشی شہری شامل ہیں،حملے میں امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اورسوڈان کا ایک،ایک شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مزید خبریں

Back to top button