خیبر پختونخوا میں 18 پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا پولیس کے 18 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر فصیح الدین سمیت متعدد افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

جاری احکامات کے مطابق ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا، سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا، جہانزیب نذیر خان کو آر پی او ہزارہ ریجن اور شاکر حسین داوڑ کو آر پی او کوہاٹ ریجن تعینات کردیا گیا۔

زاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ ریجن اور محمد اظہر کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

محمد وقاص خان کو ڈی پی او مانسہرہ، محمد جمیل اختر کو ڈی پی او بونیر، نیاز محمد کو ڈی پی او کرک، مشتاق احمد کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن، محمد خالد کو ڈی پی او لوئر چترال اور تیمور خان کو ڈی پی او ہری پور تعینات کردیا گیا۔

احکامات کے مطابق اے آئی جی لاجسٹکس ریشم جہانگیر اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللّٰہ کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود سندھو اور آر پی او کوہاٹ عرفان طارق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button