حوثیوں نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہفتےکو ہونے والے حملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں 13افراد جاں بحق  اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ہفتے کے روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی اور  یہ بھی دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع دمام ائیرپورٹ اور سعودی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کی دو تنصیبات پر بھی حملےکیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button