بدین میں تھرکول روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے) بدین تھرکول روڈ پر مرادانی اسٹاپ کے قریب تین سے چار گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد اب تک تین افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں ایک شخص پہلے ہی دم توڑ چکا تھا، جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال کا عملہ زخمیوں کے علاج میں مصروف ہے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نور گل ولد ببرئی خان پٹھان، عمر 34 سال، ساکن لکی مروت، خیبر پختونخوا کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک زخمی کی شناخت عبدالکریم آرائیں کے نام سے بتائی گئی ہے، جو شادی لارج کا رہائشی ہے۔ دیگر زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی حادثے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پھیل گئی



