تھرپارکر:مٹھی اور ڈیپلو میں یومِ نجات پر پاک فوج اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر ضلع کے ہیڈ کوارٹر مٹھی اور ڈیپلو میں یومِ نجات کے موقع پر سول سوسائٹی تھرپارکر کی جانب سے پاک فوج اور ریاستِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالین گئیں۔
مٹھی میں ریلی کشمیر چوک سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی صادق فقیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاء نے ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
دوسری طرف ڈپلو میں گنیش میگھواڑ، اکبر بجیر اور ٹاڈھو میگھواڑ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کا گشت کیا گیا۔
ریلیوں میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد! کے زوردار نعرے بھی لگائے۔



