جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 109 افراد ہلاک

لندن(جانوڈاٹ پی کے)افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں  15 بچوں سمیت 109 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنےکا حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔کشتی میں تقریباً 350 افراد سوار تھے، 80 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا گیا ہے جب کہ 116 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے 80 سے زائد تمام افراد ایتھوپیا کے شہری تھے۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کے مطابق  ہر سال قرن افریقا (ایتھوپیا،صومالیہ، اریٹریا، جبوتی) سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور  روزگار کی امید میں خلیجی ممالک پہنچنےکے لیے یہ خطرناک سفرکرتے ہیں۔

آئی ایم او کے مطابق  اب تک برآمد کی گئی لاشوں میں 52 مرد، 42 خواتین، 9 لڑکیاں اور6 لڑکے شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button