ٹھٹھہ:زکوات و عشر آفس میں گزشتہ 2 سال سے صرف ایک ملازم ڈیوٹی پرموجود، باقی8ملازمین گھربیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں،عبد الکریم شورو

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن )زکوٰۃ و عشر ضلع ٹھٹھہ کے چیرمین عبد الکریم شورو نے زکوات و عشر آفس ٹھٹھہ میں میڈیا کے سامنے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آفس میں 9 پکے ملازمین ہیں جن میں کلرک پیون وغیرہ شامل ہیں ان میں سے گزشتہ دو سالوں سے صرف ایک سینٹری ورکر جو اقلیتی ہے وہ ڈیوٹی پر آتا ہے باقی ملازمین کہاں ہیں اسکی کوئی خبر نہیں ہے گھوسٹ ملازمین محکمہ خزانہ کے زریعے ہر ماہ تنخواہیں اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان گھوسٹ ملازمین کی غیر حاضری کے لئے بہت کچھ اوپر لکھا ہے مگر کوئی ان ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے اس عملے کی عدم موجودگی کی وجہ سے آفس کے کام بہت متاثر ہورہے ہیں۔



