غزہ میں 3 سال بعد عمارت کے ملبے سے نکالے گئے 112 شہدا کی نماز جنازہ ادا

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ میں تین سال بعد عمارت کے ملبے سے نکالے گئے 112 شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نومبر 2023 میں غزہ کے علاقے الصابرا کی عمارت پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے افراد لاشیں گزشتہ دنوں شہری دفاع کے عملے نے تقریباً 136 گھنٹوں کی مسلسل اور کٹھن کوششوں کے بعد برآمد کیں تھں جو 2 خاندانوں سےتعلق رکھتے تھے۔
آج غزہ کے ان 112 شہدا کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی، تمام شہدا کے تابوتوں کو فلسطینی پرچم میں لپیٹا گیا اور سیکڑوں سوگواروں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ترکیے، مصر اور قطر نے مذمتکی اور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
ان ممالک نے مشترکا بیان میں کہا کہ اسرائیل صحت کی سہولیات اور طبی مراکز کو نشانہ بنارہاہے، جانوں کا نقصان ہورہا ہے، اسرائیلی خلاف ورزیاں معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کو نقصان پہنچارہی ہیں۔



