شہباز شریف،خواجہ آصف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقاتیں،محمود خان اچکزئی سے راز و نیاز

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ دیر تک کھڑے ہوکر گفتگو ہوتی رہی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ایوان سے روانہ ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف بھی محمود خان اچکزئی کے پاس پہنچ گئے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے کان میں سرگوشیوں میں گفتگو کی، تاہم ان ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے ایوان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایمل ولی خان نے اپنے موبائل فون میں بلاول بھٹو زرداری کا نمبر بھی محفوظ کروایا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کی ان ملاقاتوں نے سیاسی حلقوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، تاہم ملاقاتوں کے ایجنڈے سے متعلق باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔



