ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کاجیل ٹرائل منظور،چیف کمشنراسلام آبادنے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی، چیف کمشنر اسلام آباد نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں جیل کے اندر مقدمات کی سماعت ہوگی۔ جیل ٹرائل کی منظوری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی درخواست پر دی گئی۔دونوں کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات کی سماعت جیل میں کی جائے گی۔ ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر قانونی دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایمان زینب مزاری اور عبدالہادی چٹھہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔



