ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا،مسعود پزشکیان

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے فون پر بات کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام اور ہر فیصلے کی حمایت کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ حماس نے امن بورڈ کے علاوہ مصر، قطر اور ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز کے پیچھے ہٹنے تک ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

منگل کو اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں ٹرمپ کا غزہ پر منصوبہ قبول نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button