تاج محل میں زبردستی پوجا کی کوشش،ہندوتوا گروپ کے کارکنوں کو سکیورٹی نے روک دیا

آگرہ(جانوڈاٹ پی کے)محبت کی لازوال علامت تاج محل میں ہندوتوا گروپ کے چند ارکان نے اس میں زبردستی داخل ہو کر پوجا کرنے کی کوشش کی، ان کا دعویٰ تھا کہ تاج محل دراصل ایک قدیم شیو مندر تھا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک دیا اور صورتِ حال کو قابو میں رکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مہاسبھا کے ضلعی صدر میرا راٹھور کی قیادت میں تنظیم کے کارکن اور خواتین  پیر کی صبح  سات بجے پوجا کیلئے تاج محل پہنچے تھے۔

پولیس نے انہیں تاج محل کے مغربی دروازے پر ہی روک لیا، جس پر کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔پ

خیال رہے کہ تاج محل ایک محفوظ تاریخی یادگار ہے، جہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی پر پابندی عائد ہے، اسی وجہ سے پولیس نے ہندوتوا کے کارکنوں کو یادگار کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔

مزید خبریں

Back to top button