نائجیریا میں فوجی طیارہ تباہ،32افراد سوار،ملبہ مل گیا

ابوجا (جانو ڈاٹ پی کے)نائجیریا کی ریاست اوندو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 32 افراد سوار تھے جن میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان شامل تھے۔

حکام کے مطابق فوجی طیارہ اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ نائجیرین حکام کے مطابق طیارہ بینن سے لاگوس جا رہا تھا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کے حادثے کی اطلاع ملی۔

حکام نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نائجیرین ایئر فورس کے مطابق طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔

ابتدائی طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button