نجی بینک کا لاکر خالی! 80 تولہ سونا غائب، خاتون کروڑوں سے محروم

ملتان (جانو ڈاٹ پی کے)نجی بینک کے لاکر سے مبینہ طور پر 80 تولہ سونا غائب ہونے پر خاتون کسٹمر کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق وہ چند روز قبل اپنا لاکر چیک کرنے بینک گئی تھیں تاہم لاکر میں چابی نہیں لگ رہی تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ آج دوبارہ بینک پہنچ کر لاکر چیک کیا تو وہ مکمل طور پر خالی تھا۔متاثرہ کسٹمر نے الزام عائد کیا کہ لاکر سے 80 تولہ سونا غائب ہونے کے بعد بینک منیجر بھی مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔واقعے کے بعد خاتون نے پولیس سے رجوع کرلیا، جس پر پولیس حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی جانب سے لاکر سے سونا غائب ہونے کے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


