سوات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.6ریکارڈ

سوات (جانو ڈاٹ پی کے)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 177 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



