پنگریوکے نواحی گاؤں خیرالدین آرائیں میں افسوسناک واقعہ،شوگر ملزم کے چیف اکاؤنٹنٹ نے خودسوزی کرلی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)پنگریوکے نواحی گاؤں خیرالدین آرائیں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تلہار شوگر ملز کے چیف اکاؤنٹنٹ حاجی ارشاد آرائیں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے آبائی گاؤں آئے ہوئے تھے اور زرعی زمین کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے اپنی ذاتی پستول سے سر میں فائر کرلیا۔ واقعے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر بدین کے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے سے قبل گھریلو معاملات پر اہل خانہ کے ساتھ کچھ ناچاقی بھی ہوئی تھی جس کے باعث وہ شدید دلبرداشتہ تھے۔ حاجی ارشاد آرائیں کا شمار علاقے کی ایک معروف روحانی شخصیت کے خلیفہ کے طور پر بھی کیا جاتا تھا، جس کے باعث ان کی وفات پر علاقے میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ضروری قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button