مزدوروں کے استحصال کے خلاف آواز اٹھانا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے،راول کرنانی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)جیئے سندھ تحریک کے رھنما راول کرنانی سمیت دیگر رھنمائوں کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے تمام محنت کشوں اور مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، مزدور اپنی محنت سے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی مزدور طبقہ بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ پورے سندھ میں مزدوروں کو مناسب اجرت، محفوظ کام کا ماحول اور سماجی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔مزدوروں کے استحصال کے خلاف آواز اٹھانا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے۔ جیئے سندھ تحریک مزدوروں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔



