پنگریو کے نواحی گاؤں مہراب شہرمیں خاتون کیساتھ زیادتی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)پنگریو کے نواحی گاؤں مہراب شہرمیں مسمات عزیزہ چانڈیو زوجہ وسیم چانڈیو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ خاتون کے بھائی بشیر چانڈیو کی مدعیت میں پنگریو تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فریاد کے مطابق ملزمان کے ساتھ ان کا پرانا خاندانی تنازعہ چل رہا تھا جس کی بنیاد پر رات گئے چار مسلح افراد قمر زمان چانڈیو، عباس چانڈیو، علی شیر چانڈیو اور عالی چانڈیو نے گھر پر حملہ کیا، فریاد میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوئے، آگ لگا کر خوف و ہراس پھیلایا اور خاتون کو اغوا کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا جہاں مبینہ طور پر انہیں تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دوسری جانب پنگر یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم قمر زمان ولد جمال چانڈیو کو گرفتار کر کے لاک اپ میں بند کر دیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں

مزید خبریں

Back to top button