باب المندب پر بڑا معرکہ، یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا

صنعا (جانو ڈاٹ پی کے) یمنی سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے باب المندب اور ذباب کے علاقے میں اہم پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق حکومتی افواج نے حوثیوں کے خلاف ’’آپریشن ڈان آف یمن‘‘ شروع کردیا ہے، جس کے دوران ذباب ایئرپورٹ کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ باب المندب کی جانب بھی پیش قدمی جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق یمنی حکومتی فورسز نے ذباب اور المخا کے درمیان اہم سڑک منقطع کردی ہے، جس کے نتیجے میں ذباب کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے سیکڑوں جنگجو محاصرے میں آگئے ہیں۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد بحیرہ احمر کے اہم بحری راستے کے قریب حوثیوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرنا اور علاقے میں حکومتی فورسز کا کنٹرول مضبوط کرنا ہے۔



