جیٹ فیول صرف3دن میں9روپے مہنگا، فضائی سفر بھی مہنگا ہونے کا خدشہ

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) جیٹ فیول کی قیمت میں صرف تین روز کے دوران 9 روپے 5 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت بڑھ کر 355 روپے 52 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث فضائی کمپنیوں کی جانب سے ٹکٹوں کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافے کا براہِ راست اثر ایئرلائنز کے اخراجات پر پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں مسافروں کے لیے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔



