بدین میں جماعت اسلامی کا مہنگائی، سولر پالیسی اور پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

بدين(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر عوام دشمن سولر پالیسی ، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف بدین پریس کلب اور ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نائب امیر ضلع الله بچايو ہالیپوٹہ جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی اور فتح خان کھوسہ علی گل سینکڑو.ایاز لطيف سومرو و دیگر رہنما بھی موجود تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا کہ حالیہ پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں ہونے والا اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالے گا جس کے نتیجے میں پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار عوام اور زیر تعلیم بچوں پر مزید اضافی بوجھ ڈالے گا جس کے نتیجے میں پہلے معاشی مشکلات کا شکار بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے انہونے حالیہ پیٹرول کی قیمتوں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیکر عوام کو ریلیف دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی سے مہنگائی کا بوجھ تلے دبے عوام پر مزید ناقابل برداشت بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے انجنیئر سید علی مردان شاہ گیلانی نے مزید کہا کہ ایک جانب عوام مہنگائی کی وجہ سے عوام آٹے کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ دوسری جانب حکمرانوں اور افسر شاہی کے اخراجات اور مراعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انہونے نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کو رلیف فراہم کیا جائے



