چانڈکا میڈیکل کالج میں لائبریری کی چھت کا پلستر گرنے سے تھرڈ ایئر کا طالبعلم زخمی ہوگیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں لائبریری کی چھت کا پلستر گرنے سے تھرڈ ایئر کا طالبعلم منصور ابڑو زخمی ہوگیا جبکہ لائبریری میں بیٹھے تمام طالبعلموں میں بھگدڑ مچ گئی۔

زخمی طالبعلم کو اسپتال سے طبی امداد دیکر ہاسٹل منتقل کیا گیا. طالبعلموں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق وہ لائبریری میں کتابوں کا مطالعہ کرنے میں مصروف تھے، تاہم کالج انتظامیہ نے اس واقعے کا کوئی نوٹس نہیں لیا. ذرائع کے مطابق بالائی سندھ کے سب سے بڑے چانڈکا میڈیکل کالج کی متعدد عمارتون کے ساتھ اس لائبریری کا بھی مرمتی کام حال ہی میں مکمل کرالیا گیا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید خبریں

Back to top button