سعودی عرب کے شہر نجران پر میزائل حملہ، 6 افراد زخمی، مکانات اور گاڑیوں کو نقصان

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر نجران میں میزائل حملے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ 3 مکانات اور 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق حملہ حوثی تنظیم کی جانب سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں شہری املاک متاثر ہوئیں۔ زخمیوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب سعودی شہر ابہا میں حملے سے متعلق جاری وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی فوجی اتحاد نے دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ فوجی اتحاد کے مطابق حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button