گھوٹکی میں ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 33 افراد زخمی

گھوٹکی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں اوورٹیک کرنے کے دوران ٹرک اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور تمام 33 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق مسافر بس رحیم یار خان سے سیون شریف جارہی تھی کہ گھوٹکی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے باعث علاقے میں تشویش پھیل گئی، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔



