اوکاڑہ: منشیات اور ساؤنڈ سسٹم خلاف ورزی پر کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

اوکاڑہ( رپورٹوحیدآرائیں / جانوڈاٹ پی کے) تھانہ طیب سعید شہید کی کامیاب کارروائیاں منشیات فروش اور ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان سے 37 لیٹر شراب برآمد کی گئی جن میں ملزم ندیم سے 19 لیٹر جبکہ اظہر سے 18 لیٹر شراب پکڑی گئ دریں اثنا ملزم فخر کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے حراست میں لیا گیا پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں



