اوکاڑہ،محرم الحرام کے پیش نظر مرکزی ماتمی جلوس کے روٹس پر ترقیاتی و بحالی کے کاموں کی رفتار تیز

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے پیش نظر مرکزی ماتمی جلوس کے روٹس پر ترقیاتی و بحالی کے کاموں کی رفتار تیز،مینجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے فیلڈ میں متحرک ہوگئے۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید فیلڈ نے مرکزی جلوس کے راستوں پر جاری ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا عبدالوحید نے موقع پر موجود ٹھیکیداروں، مانیٹرنگ اور فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس کے راستوں پر جاری تمام ترقیاتی اور صفائی کے کاموں کو ہر صورت یومِ عاشور سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار اور وقت پر تکمیل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت قابل قبول نہیں۔ ضلعی انتظامیہ چوبیس گھنٹے متحرک ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بلدیاتی انتظامات کو مثالی بنایا جا سکے۔ واسا کی تمام ٹیمیں اس وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی ماتمی جلوس کے راستوں پر سیوریج، پانی کی نکاسی اور دیگر ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے۔ ہم دن رات کام کر رہے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق یومِ عاشور سے قبل تمام کام مکمل کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button