مکلی میں واقع سرکاری کالونی کے کوارٹر زبوں حالی کا شکار

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن)ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی میں واقع سرکاری کالونی کئی سالوں سے گورمنٹ کی طرف سے مرمت نا ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے چھتیں کھڑکیاں دیواریں خطرناک حد تک مخدوش ہوگئی ہیں کسی بھی کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ہر سال کروڑوں روپے کی رقم ان گھروں کی مرمت کے لئے رکھی جاتی ہے مگر وہ رقم کہاں جاتی ہے کسی کو نہیں۔ پتا ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈویلپمنٹ کی رقم سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے گھر کی تزئین و آرائش ہر سال کروڑوں روپے کی ہوتی ہے اس دفعہ بھی موجودہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے اپنے گھر میں اس رقم سے دو سینونگ پل اور اپنے آفیس کی آرائش کا کام کروا لیا اور بچارے گورنمنٹ ملازمین اپنے گھروں کی مرمت کے انتظار میں بیٹھے رہ گئے
مکلی کوارٹرز کے باشندوں نے وزیر اعلی سندھ ، ٹھٹھہ کے صوبائی وزرا ، سے گزارش کی ہے کہ ڈویلپمنٹ کے نام پر آنے والی رقم کی انکوائری کرائیں کہ کہاں خرچ کی جارہی ہے اور سرکاری کوارٹر کے لئے جو رقم رکھی گئی تھی وہ ان پر خرچ کی جائے



