پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے انفارمیشن سیکریٹری سید محمود عالم شاہ بخاری کی وزیراعلی’ سندھ سے ملاقات

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے اطلاعات سیکریٹری اور سرگرم نوجوان سیاسی رہنما سید محمود عالم شاہ کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ سید محمود عالم شاہ نے ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی اساتذہ کی گزشتہ 16 ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کے وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری ایجوکیشن کو متاثرہ اساتذہ کی تنخواہیں فوری جاری کرنے کی ہدایات دیں، جبکہ سول ھاسپٹل ٹھٹھہ میں قائم چیسٹ پین یونٹ کو مزید سرگرم اور فعال بنانے سمیت ٹھٹھہ میں ٹراما سینٹر کے قیام سے متعلق وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔

سید محمود عالم شاہ نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کر کے انہیں تحریری اور زبانی طور پر ٹھٹھہ ضلع کے 36 سیکنڈری اساتذہ اور 112 پرائمری اساتذہ کی جون 2025 سے بھرتی ہونے کے بعد سے آج تک کی رکی ہوئی تنخواہوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور ان سے گزارش کی کہ متاثرہ اساتذہ کی تنخواہیں فوری جاری کرانے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں، جس پر وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایات دیں کہ اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں۔

سید محمود عالم شاہ نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ٹھٹھہ ضلع کے مختلف عوامی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سول اسپتال ٹھٹھہ میں قائم چیسٹ پین یونٹ کو مزید فعال بنانے سمیت ٹراما سینٹر اور دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ہے، جن پر وزیر اعلیٰ نے عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button