ماتلی کا جدید میت غسل گھرسب لوگ بلاتفریق استعمال کر سکیں گے،سردار شاہ جعفری

ماتلی(رپورٹ/ ایم آر گدی/۔جانو ڈاٹ کام کے)امام بارگاہ و مسجد قباء کے منتظمین سید سردار شاہ جعفری اسد عباس بھٹی سید عظمت شاہ نقوی محمد مسعود بھٹی سمیت دیگر نے ماتلی کے صحافیوں کے وفد کو شہریوں کی سہولت کے لیے قائم جدید غسل گھر برائے میت کا دورہ کروایا
سید سردار شاہ جعفری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ غسل گھر ماتلی کے تمام مسلمانوں کے لیے بلا تفریق قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی مخصوص مکتبہ فکر تک محدود نہیں بلکہ یہاں سنی شیعہ اور دیگر تمام مسلمان اپنے پیاروں کی آخری رسومات کی تیاری کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس فلاحی مرکز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جہاں میت کو غسل دینے کفن پہنانے اور آخری تیاری کے تمام انتظامات ایک ہی جگہ مکمل کیے جاتے ہیں جبکہ میت کو تدفین تک محفوظ رکھنے کے لیے مرکزی ایئرکنڈیشننگ نظام بھی نصب کیا گیا ہے جس میں مخصوص درجہ حرارت برقرار رکھا جاتا ہے تاکہ میت محفوظ حالت میں رہے انہوں نے بتایا کہ اسلامی طریقہ کار کے مطابق غسل کے لیے درکار سادہ پانی بیری کے پتوں والا پانی اور کافور کے پانی کے لیے الگ الگ تین ٹینکیاں بھی نصب کی گئی ہیں تاکہ غسل دینے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام عمل آسانی اور سہولت کے ساتھ مکمل ہو سکے انہوں نے کہا کہ ماتلی شہر میں گھروں کے محدود سائز پانی اور بجلی کی قلت اور غسل دینے والے ماہر افراد کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر یہ فلاحی منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ غم کے اس وقت میں اہل خانہ کو ایک منظم اور سہل ماحول میسر آ سکے انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے جس کے نمبر 0333 2672933 اور 0302 3013191 ہیں اگر کسی گھر میں خدا نخواستہ کوئی اچانک حادثہ یا وفات کا واقعہ پیش آ جائے تو اہل خانہ فوری طور پر ان نمبرز پر رابطہ کریں جس کے بعد خصوصی ٹیم موقع پر پہنچ کر رہنمائی فراہم کرے گی اور میت کو غسل گھر منتقل کرنے سے لے کر آخری رسومات کی تیاری تک تمام ضروری انتظامات میں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس مرکز کا مقصد شہریوں کو ایک باعزت منظم اور سہولت سے بھرپور ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ میت کی آخری تیاری اسلامی اصولوں کے مطابق اور مکمل احترام کے ساتھ انجام دی جا سکے صحافیوں کے وفد نے اس اقدام کو ماتلی کے شہریوں کے لیے ایک مثالی اور قابل تقلید فلاحی خدمت قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا رپورٹ اے ایم گدی



