اوکاڑہ،پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑا ایکشن،5پمپ سیل

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پرپٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑا ایکشن، 5 پمپ سیل، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے فیلڈ میں موجود رہے، دوران چیکنگ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے 5 پٹرول پمپس سیل کر دیے گئے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ شارٹیج کا بہانہ بنا کر پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں۔ افسران فیلڈ میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت کاروائیاں کریں اور پٹرول کی مصنوعی شارٹیج میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں



