ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے زیر صدارت اہم اجلاس ناقص کارکردگی پر2ایس ایچ اوز کو ہٹا دیا گیا

بدین(مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے زیر صدارت اہم اجلاس ناقص کارکردگی پر2ایس ایچ اوز کو ہٹا دیا گیا،متعدد افسران کو شوکاز نوٹسز جاری ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے زیر صدارت ایس ایس پی آفس بدین میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز انچارج سی آئی اے اور متعلقہ آفس اسٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد افسران کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دینا تھا اجلاس کے دوران ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے واضح اہداف مقرر کیے گئے ایس ایس پی بدین نے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ کھو سکی سب انسپکٹر رمیز حیدر اور ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی انسپکٹر عبدالستار گھمبیر کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر پولیس لائن روانہ کر دیا گیا مزید برآں، ایس ایچ او تھانہ نندو اور ایس ایچ او تھانہ تلہار کو منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف خاطر خواہ نتائج نہ دینے پر شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی۔ دیگر ایس ایچ اوز کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مقررہ اہداف ایک ہفتے کے اندر مکمل کریں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر کے داخلی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے تاکہ منشیات کی ترسیل کو ہر ممکن حد تک روکا جا سکے۔ خصوصاً "آئس” جیسے خطرناک منشیاتی مادے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی اور کہا گیا کہ جس تھانے کی حدود میں اس کی موجودگی کی اطلاع ملی، متعلقہ ایس ایچ او کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے گا ایس ایس پی بدین نے جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روپوش اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں آ خر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ذریعے محکمہ پولیس کے وقار کو مزید بلند کیا جائے گا اور عوام کے اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button