ڈہرکی میں یومِ مزدور پر شاندار تقریب، شکاگو شہداء کو خراجِ عقیدت، مزدور حقوق پر زور

ڈہرکی (رپورٹر وجے کمار چاولہ\جانوڈاٹ پی کے)یکم مئی 2026 کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ڈہرکی میں بھی ماڑی انرجیز کمپنی کے ورکرز کی جانب سے شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب وطن دوست مزدور فیڈریشن آف پاکستان اور نیشنل لیبر فیڈریشن آف پاکستان کے مشترکہ تعاون سے منعقد گئی جس میں محنت کشوں کے حقوق، جدوجہد اور اتحاد پر زور دیا گیا۔ تقریب کی صدارت وطن دوست مزدور فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ایڈوکیٹ جمشید احمد فیض نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ شکاگو کے شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں آج محنت کشوں کو جو حقوق حاصل ہیں ان کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ تقریب کے دوران قائدین نے بابائے مزدور عبدالعزیز عباسی مرحوم اور مزدور رہنما احمد میر اعوان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ عبدالعزیز عباسی اور احمد میر اعوان نے مزدوروں کے حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی عبدالحق کھٹیان مرکزی چیئرمین وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان، غلام سرور عباسی سینئر نائب صدر، فقیر لکھمیر مہر صدر کنٹریکٹرز مزدور CBA یونین ڈہرکی، رئیس فتح محمد لکھن جنرل سیکرٹری، محمد عثمان مہر صدر آفس اینڈ فیلڈ ورکرز سی بی اے یونین، عبداللہ مہر نائب صدر،بشمس الدین سومرو صدر ایمپلائز یونین ماڑی انرجی کمپنی اور محمد علی سومرو نائب صدر اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button