صبا فیصل کی رمضان میں فروٹ چاٹ تیار کرنے کی روٹین نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی فروٹ چاٹ روٹین نے نئی بحث چھیڑ دی۔

اداکارہ صبا فیصل اکثر اپنی بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اب ان کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے رمضان المبارک میں فروٹ چاٹ بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ گھر کے کاموں میں دلچسپی لیتی ہوں اور میرے پاس ہر ایک کے لیے تجاویز ہوتی ہیں۔

صبا فیصل نے کہا کہ رمضان میں میں صبح گیارہ سے بارہ بجے فروٹ چاٹ میں بنادیتی ہوں، اس میں چاٹ مصالحہ ڈالتی ہوں اور اسے رکھ دیتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر چار بجے فروٹ چاٹ بناؤں گی تو پھل تھوڑے سخت رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ گیارہ سے بارہ بجے فروٹ چاٹ بنا کر اسے رکھ دیں پھر افطار میں اسے کھائیں بہت مزہ آئے گا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے فروٹ چاٹ بنانے کے وقت پر اعتراض کیا ہے، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’سحری میں ہی بنا کر رکھ دیا کریں۔‘

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ان کے فروٹ کالے بھی نہیں ہوتے۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’باتوں سے ایسا لگتا ہے یہ دو سو سال پرانی خاتون ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button