اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 368 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 441 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، جبکہ ٹریڈنگ کے دوران بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button