بلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں تیز، مراد علی شاہ نے اہم بریفنگ دے دی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی و حکومتی شخصیات نے بلاول ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی و انتظامی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ سندھ میں جاری امور اور سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر غوث بخش خان مہر نے بھی بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔دریں اثنا سندھ کے وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی اور انہیں اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت بابا غلام رسول عمرانی نے بھی ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ملاقاتوں کے دوران صوبائی امور، سیاسی صورتحال اور مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے۔

مزید خبریں

Back to top button