جعلی ویٹرنری ادویات کے خلاف بڑا قدم،2Dبارکوڈ نظام لانے کی تیاری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے اور ویٹرنری و پولٹری ادویات کی محفوظ، مستند اور قابلِ تصدیق فراہمی یقینی بنانے کے لیے 2D بارکوڈ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت کی زیرِ صدارت پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلاس ہوا، جس میں ویٹرنری ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ اور ٹریس ایبلٹی نظام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرکا نے کہا کہ جعلی ادویات کے خاتمے سے معیاری فارماسیوٹیکل صنعت کی ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ویٹرنری اور پولٹری ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ کے لیے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق بارکوڈ نظام جعلی اور غیر معیاری ویٹرنری و پولٹری ادویات کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جانوروں میں استعمال ہونے والی ادویات بھی انسانی صحت سے براہِ راست جڑی ہیں، اس لیے ان ادویات کی محفوظ اور مستند فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button