عثمان خواجہ پورے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں خطرناک بیماری سے لڑتے رہے

سڈنی(جانو ڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے پورے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے دوران ریمیٹائڈ آرتھرائٹس نامی بیماری میں مبتلا رہے، جس کے باعث انہیں شدید جسمانی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

عثمان خواجہ نے آسٹریلوی پروگرام ’آسٹریلین اسٹوری‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 2009 میں، صرف 22 سال کی عمر میں، اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ مرض کے باعث ان کے بائیں گھٹنے میں شدید درد رہتا تھا اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کے لیے چند قدم چلنا مشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران انہیں اپنی زندگی کے حوالے سے بھی شدید خدشات لاحق ہوگئے تھے۔

سابق کرکٹر کے مطابق انہیں خدشہ تھا کہ بیماری کی خبر سامنے آنے سے ان کے کرکٹ کیریئر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، اسی لیے انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی یہ بات چھپائے رکھی۔ ڈیوڈ وارنر اور مائیکل ہسی جیسے قریبی ساتھی بھی طویل عرصے تک ان کی بیماری سے لاعلم رہے۔

عثمان خواجہ نے بتایا کہ باقاعدہ ادویات اور انجیکشنز کے علاج کے بعد وہ تقریباً چھ ماہ میں دوبارہ کرکٹ کے میدان میں واپس آگئے۔ ان کے مطابق علاج کے بغیر ان کے لیے معمول کی زندگی گزارنا بھی مشکل ہوجاتا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button