شادِلارج کے سرکاری اسکول کی عمارت کا مرمتی کام 2 سال سے التوا کا شکار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ / پی کے)گورنمنٹ ہائی اسکول سگنل چک ایٹ شادی لارج کی عمارت کا مرمتی کام دو سال سے التوا کا شکار طلبہ بنیادی سہولیات سے محروم خبر کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سگنل چک ایٹ شادِلارج کی عمارت کا مرمتی کام 2024 میں شروع ہوا تھا دو سال گزر گئے تا حال اسکول عمارت کا کام التوا کا شکار ہے اسکول میں دروازے کھڑکیاں اور لوہے کی جالیاں ناقص تعمیر کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ اسمبلی کے لیے چبوترہ اور میدان بھی مکمل نہیں کیا گیا طلبہ کو پتھروں پر کھڑے ہوکر اسمبلی کرنا پڑتی ہے اسکول میں طالبات کے لیے واش روم کی سہولت موجود نہیں جبکہ طلبہ کے لیے بھی صرف ایک واش روم ہے اور پانی کا انتظام نہیں ہے اسکول میں 400 طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں 13 اساتذہ کی آسامیوں پر صرف 7 اساتذہ تعینات ہیں طلبہ اور طالبات کے والدین اور اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت کا مرمتی کام فوری طور پر مکمل کرکے بنیادی سہولیات فراہم اور اساتذہ کی خالی آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button