اٹلی میں50لاکھ یورو کی شراب چوری،30ہزار بوتلیں لے کر7چورفرار

اریزو (جانو ڈاٹ پی کے)اٹلی میں چوروں نے معروف ٹسکن وائنری کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 50 لاکھ یورو مالیت کی 30 ہزار شراب کی بوتلیں چرا لیں، اس واردات کو اٹلی کی تاریخ میں شراب کی سب سے بڑی چوری قرار دیا جا رہا ہے۔

چوری ہفتے کی رات اٹلی کے صوبے اریزو میں شہر کورٹونا کے قریب واقع معروف وائنری مارچیسی انٹنوری کی تنصیب میں ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق کم از کم سات افراد پر مشتمل گروہ وائنری میں داخل ہوا اور قیمتی شراب کی بڑی کھیپ لے کر فرار ہوگیا۔

چور جن شرابوں کی بوتلیں لے گئے، ان میں معروف اور مہنگی اقسام سولیا، ٹگنانیلو اور گواڈو التاسو شامل ہیں۔ ان شرابوں کی عالمی مارکیٹ میں خاصی مانگ ہے، جس کے باعث چوری شدہ کھیپ کی مالیت لاکھوں یورو بتائی جا رہی ہے۔

وائنری انتظامیہ نے تحقیقات میں مداخلت سے بچنے کے لیے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ حکام کی جانب سے چوری میں ملوث افراد اور مسروقہ بوتلوں کی بازیابی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button