سوناپھر مہنگاہوگیا،فی تولہ قیمت4لاکھ42ہزارروپےسےاوپر

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 1 ہزار 100 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 11 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 195 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 43 سینٹس بڑھ کر 60 ڈالر 77 سینٹس ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے سے 6 ہزار 555 روپے جبکہ فی 10 گرام قیمت 37 روپے بڑھ کر 5 ہزار 619 روپے کی سطح پر آگئی۔



